شب برات پر واٹربورڈ کے پانی فراہمی کے خصوصی انتظامات

شب برات پر واٹربورڈ کے پانی فراہمی کے خصوصی انتظامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے شب برات کی مقدس رات کے حوالے سے تمام انتظامات کیے گئے ۔۔۔

 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شب برات کے موقع پر شہر بھر میں پانی کی فراہمی جاری رہی اور شہر بھر خصوصاً قبرستانوں، مزاروں، عبات گاؤں اور مساجد کے اطراف میں نکاسی آب کے تمام انتظامات کیے گئے ، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کے قبرستانوں وادی حسین، میواہ شاہ، سخی حسن، محمد شاہ قبرستان، نیو کراچی قبرستان، لیاقت آباد ،خاموش کالونی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی قبرستانوں میں پانی کی فراہمی کی گئی جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ، انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کے قبرستانوں میں شہریوں کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں اور قبروں پر پانی ڈالنے کے لیے بھی قبرستانوں میں شہریوں کے لیے پانی کی سپلائی بلا تعطل رات بھر جاری رہی، انکا کہنا تھا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام انتظامات کا ذاتی طور جائزہ لے رہے تھے اور آپریشن کی جگہ موجود رہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کے قبرستانوں میں پانی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں