گلشن اقبال ٹاؤن ،ملازمین کے علاج کیلئے پالیسی تیار

 گلشن اقبال ٹاؤن ،ملازمین کے علاج کیلئے پالیسی تیار

کراچی(آن لائن)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کونسل کی قرار داد اور میڈیکل کمیٹی کی سفارشات پر افسران وملازمین کیلئے علاج معالجے کیلئے ری ایمبرسمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں شہر کے 30 معروف اسپتالوں سے گلشن اقبال ٹاون کے افسران و ملازمین سمیت ان کے والدین اور اہل خانہ متعین کردہ رقومات کے اندر علاج کرواسکیں گے ۔اس کا فیصلہ چیئرمین ٹاؤن کی صدارت میں میڈیکل کمیٹی سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا افسران وملازمین کو متعین کردہ حدود میں او پی ڈی کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ،سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت میں میڈیکل کمیٹی متعین کردہ حدود میں اضافہ رکھنے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی پابند ہے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ افسران وملازمین ادارے کو چلانے کی افرادی قوت ہیں لہذا ان کی جائز مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جو میڈیکل پالیسی متعارف کروانے جا رہے ہیں اس سے ان کے اور اہل خانہ کے علاج معالجے کے اخراجات کی فکر کافی حد تک دور ہو جائے گی۔ انہوں نے افسران وملازمین سے گزارش کی کہ جب ادارہ ان کی فکر کر رہا ہے تو انہیں بھی ادارے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،گلشن اقبال ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے جس کی جو ذمہ داریاں ہیں انہیں پورا کر وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں