دنیامیں آج بھی الیکٹریکل انجینئرز کی مانگ ،مونس صدیقی

دنیامیں آج بھی الیکٹریکل انجینئرز کی مانگ ،مونس صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسٹیٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس پاکستان کے اعزازی سیکریٹری مونس اقبال صدیقی نے کہاہے کہ۔۔۔

 پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج بھی الیکٹریکل انجینئرز کی مانگ ہے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ ہرشعبہ زندگی کے لئے اہم ہے ۔آئی ٹی نے فری لانس کا رحجان بڑھادیا۔جس کی وجہ سے طلباء انجینئرنگ کی طرف نہیں آتے ۔ہمیں شارٹ ٹرم نہیں لانگ ٹرم ٹارگٹ کو ترجیح دینا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے سلسلے ماجو کا مہمانمیں میزبان مصطفی حبیب صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مونس اقبال نے مزید کہا کہ نوجوان 10سال بعد کی پلاننگ کریں۔جرمنی میں آج بھی الیکٹریکل انجینئرنگ میں بہت کام ہوہاہے دنیا بھر میں جرمن برینڈ کا ایک نام ہے ،دنیا کے 14ممالک میں جانے کا موقع ملا جو ٹیلنٹ پاکستانی نوجوانوں میں دیکھاوہ کہیں نظر نہیں آیا۔ ہماری اکیڈمیوں او ر انڈسٹریوں میں فاصلے کی وجہ سے بچوں کوعملی میدان میں پریشانی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکمیشن اور تعلیمی ادارے مسائل حل کریں،جس طر ح میڈیکل میں طلباء کو آخری سال میں ہاؤس جاب کرائی جاتی ہے اسی طرح جرمنی میں انجینئرنگ کے طلباء کو آخری ایک سال انڈسٹری میں لگا یاجاتا ہے تاکہ طلباء فیلڈ میں جاکر اپنی جگہ بنا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں