شب برات پربلال عباس قادری،شاہد غوری کا قبرستانوں کا دورہ

 شب برات پربلال عباس قادری،شاہد غوری کا قبرستانوں کا دورہ

کراچی(آن لائن )برکتوں عظمتوں رحمتوں اور مغفرت کی رات شب برات پر صاحبزادہ بلال عباس قادری،محمد شاہد غوری نے قبرستانوں کا دورہ کیا،قبرستانوں کے باہر لگائے گئے پاکستان سنی تحریک کے استقالیہ کیمپ پر زائرین میں دودھ،چائے شربت اور۔۔۔

 لنگر تقسیم کیا،پاکستان سنی تحریک کے تحت قبرستانوں لائٹنگ کے بہترین انتظامات متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر کئے تھے ،کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں زائرین کی سہولت کیلئے شاندار استقبالیہ کیمپ لگائے لنگر تقسیم کئے اور زائرین کو سہولیات فراہم کیں۔پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ شب برات رحمتوں عظمتوں،بخشش ومغفرتاور شفاعت کی رات ہے ،اس مقدس رات میں اللہ تعالیٰ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے ،اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار اپنے والدین اور پیاروں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کریں،اس رات خیروبرکت کی دعائیں قبول اور بخشش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں شعبان المعظم کی پندرھویں شب آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان ہوتا ہے ہے کوئی مغفرت کا طالب اس کے گناہ بخش دوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں