پی ایس ایل کیلئے صفائی کے بہتر انتظامات کی ہدایت

پی ایس ایل کیلئے صفائی کے بہتر انتظامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نسیم الدین میرانی نے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے اس کے علاوہ انہوں نے پی ایس ایل ایونٹ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

 سرپرائز دورے کے دوران صفا ئی کا کام مزید بہتربنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اہم ایونٹ ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے لہٰذا ان راستوں پرصفائی کے لئے بالخصوص اضافی عملہ لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے اور میچ کے بعد فوری تمام ڈسٹ بن کلیئر کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ انہوں نے ضرورت کے مطابق ڈسٹ بن رکھنے اور عملہ تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلع شرقی کی کچھ روڈ کی سوئپنگ نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا۔ خستہ حال ڈسٹ بن فوری تبدیل کرنے اور اہم شاہراہوں کی مکینیکل سوئپنگ کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے سڑکوں اور علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی میں بہتری نظرنہ آنے کی صورت میں بلوں پرجرمانے عائدکریں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبح سویرے اپنی نگرانی میں گاڑیاں اور عملہ علاقوں میں تعینات کروائیں اور صبح اور شام علاقوں کا وزٹ کرکے صفائی کے کام مانیٹر کریں اور اسکی رپورٹ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں