سرجانی میں رمضان المبارک کیلئے بچت بازارلگانے کی ہدایت

سرجانی میں رمضان المبارک کیلئے بچت بازارلگانے کی ہدایت

کراچی(آن لائن )شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہم ترجیحات میں شامل ہے ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نئے ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ادارہ ایک بار پھر ترقی یافتہ اداروں کی صف میں شامل ہوگا اور شہر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سرجانی ٹاؤن کا 4 گھنٹے طویل دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے فلیٹس سرجانی ٹاؤن کے اطراف 20 فٹ چوڑی اور 82 فٹ طویل روڈ کی کارپینٹنگ ہنگامی بنیادوں پر کی جائے جبکہ سرجانی ٹاؤن کے شہریوں کو رمضان المبارک مہینے میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر بچت بازار سید عبید احمد کے ڈی اے بس اسٹینڈ باؤنڈری وال میں فوری طور پر بچت بازار کے قیام کے لئے اقدامات کریں، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بچت بازار میں سستی اشیاء شہریوں کو فراہم کی جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں واقع تمام خالی فلیٹس، دکانوں اور اراضیوں کی نشاندہی کرکے نیلامی میں پیش کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں