مہران آرٹ کونسل میں دو روزہ سندھ آرٹ نمائش

 مہران آرٹ کونسل میں  دو روزہ سندھ آرٹ نمائش

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)کلچرل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مہران آرٹ کونسل میں دو روزہ سندھ آرٹ نمائش منعقد ہوئی ۔

نمائش میں 32سے زائد آرٹسٹوں کے 50فن پارے نمائش کا حصے بنائے گئے جسے دیکھنے کے لئے حیدرآبادکے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کلچر ل ڈپارٹمنٹ کی دو روزہ نمائش کا افتتاح نامور آرٹسٹ منصور زبیر نے کیا جب کہ اس موقع پر محکمہ کلچر ل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اﷲراجپر ،جامعہ سندھ آرٹ ڈپارٹمنٹ کے سعید احمد منگی بھی موجود تھے ۔ نمائش کے موقع پر سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے مختلف آرٹسٹوں نے آئل پینٹنگ سے مختلف موضوعات پر 50سے زائدفن پارے بنائے ،جس میں ایجوکیشن ،صوفی آزم ،سندھ کے مختلف مقامات کے مناظر سمیت دیگر کو نمائش کا حصہ بنایا۔ اس موقع پر شرکا کی جانب سے نمائش کے انعقاد کو سراہا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں