ہمدردیونیورسٹی کا کانووکیشن،1200طلبا کواسنادتفویض

ہمدردیونیورسٹی کا کانووکیشن،1200طلبا کواسنادتفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمدرد یونیورسٹی نے ہفتہ کو منعقدہ اپنے 26ویں کانووکیشن میں 2023 بیچ میں پاس آؤٹ ہونے والے 1200 سے زائد طلباء و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں۔

تقریب کی صدارت یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد نے کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن اور رجسٹرار کلیم احمد غیاث نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر 9 اسکالرز کو پی ایچ ڈی ، 12 کو ایم فل ،35کو ایم ایس، 45 کو بی ایڈ، 11 کو بی سی اے ، 86 کو بی ایس، 42 کوایم بی اے ، کو 52 بی بی اے ، 156 بی ای، 141 بی سی ایس، اور 47 کو بی اے ایل ایل بی کی ڈگریاں دی گئیں۔ 186 کوایم بی بی ایس، 37 بی ڈی ایس، 27 بی ای ایم ایس اور 293 طلباء کو فارم ڈی کی ڈگریاں دی گئیں علاوہ ازیں 75 طلباء کو ایسوسی ایٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں۔مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں تین طلبہ کو شہید حکیم محمد سید گولڈ میڈل اور پانچ کو شہید حکیم محمد سید سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمختار احمد نے کہا کہ ہمیں بطور قوم نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے کہ ہر حال میں معیشت کا پہیہ رُکنا نہیں چاہیے ۔ سعدیہ راشد نے کہاکہ ہم اپنے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں