سبسڈی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا بند کیا جائے ، محمود لوی

سبسڈی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا بند کیا جائے ، محمود لوی

کراچی (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ سبسڈی کے نام پر عوام کو دھوکا دینا بند کیا جائے ، رمضان پیکیج کے نام پر جن چیزوں پر سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 وہ مارکیٹ میں پہلے سے سستے داموں مل رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے 7ارب 49کروڑ سے زائد کے رمضان پیکیج کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں محمودمولوی نے کہا کہ رمضان میں پوری دنیا میں اپنے عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے تاجر، دکاندار ہی نہیں بلکہ حکومت بھی رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کا خون نچوڑنے کی منتظر ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں