ڈکیتی مزاحمت پر تاجر زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر تاجر زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بابر مارکیٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگیا،ملزم تاجر سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے بی ٹو میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں نوجوان اسامہ زخمی ہوگیا فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، اسامہ بابر مارکیٹ سے دکان بند کرکے اپنے گھر جارہا تھا۔راستے میں مسلح ملزمان نے لوٹ لیا ،مزاحمت پر گولی ماردی،اسامہ کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او لانڈھی شمشاد چاچڑ کے مطابق ابتدائی طور پر مضروب کو گولی ٹانگ پر لگی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں