نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ ناکام،دو ملزمان گرفتار

نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ ناکام،دو ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ یوسف پلازہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیق کے مطابق ملزمان سوزوکی لوڈنگ میں کارٹن میں لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین روڈ شاہراہِ پاکستان بلاک 16 فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرکے ملزمان شیراللہ ولد بہادر اور سمیع اللہ ولد امان اللہ کو گرفتار کیا۔سوزوکی لوڈنگ سے 70 عدد کارٹن میں مختلف سامان اسپئیر پارٹس و الیکٹرانکس آئٹم شامل ہے ۔ملزموں کو 54 Cr.Pc کے تحت گرفتار کیا گیا جبکہ برآمد سامان و سوزوکی کو زیر دفعہ 550 Cr.Pc کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار ملزم، برآمدہ سامان و سوزوکی کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں