نالے میں گر کرجاں بحق شہری کی بیوہ کا کے ایم سی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

نالے میں گر کرجاں بحق شہری کی بیوہ کا کے ایم سی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

کراچی(سٹی ڈیسک)حالیہ بارش کے دوران کھلے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے و الے شہری کی بیوہ نے کے ایم سی کے خلاف پونے چار کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج کی عدالت میں متوفی کی بیوہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دعویٰ دائر کیا۔ دائر دعویٰ میں موقف دیا گیا کہ سید فخر 3 فروری کو بلدیہ ٹاؤن میں بارش کے بعد نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئے تھے ، کے ایم سی کی نااہلی کے باعث میرا شوہر جان سے گیا۔بیوہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت کے ایم سی سے 3 کروڑ 71 لاکھ ہرجانہ دلوایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں