وائٹ کرولا گینگ سرگرم، بیرون ملک سے آئے خاندان کو لوٹ لیا

وائٹ کرولا گینگ سرگرم، بیرون ملک سے آئے خاندان کو لوٹ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ نے بیرون ملک سے آنے والے ایک اور خاندان کو لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو گھر کی دہلیز پر لوٹا گیا ۔واردات کی ۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے پولیس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو لوٹنے کی واردات گلشن اقبال بلاک آٹھ میں پیش آئی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے ۔ دو کاروں میں سوار افراد ائرپورٹ سے گھر کے باہر پہنچے تو وائٹ کرولا کار میں سوار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گئے مسلح ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کی تسلی سے تلاشی لی اس دوران ملزمان موبائل فون، قیمتی سامان ، دو بیگز اور دیگر سامان چھین لیا، ملزمان لوٹ مار کر کے باآسانی چلتے بنے واضح رہے کہ وائٹ کرولا گینگ کراچی شہر میں بیرون ملک سے آنے والے درجنوں افراد کو لوٹ چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں