ای ایف پی نے گھریلو ملازمین کے آجروں کیلئے ضابطہ اخلاق متعارف کرادیا

ای ایف پی نے گھریلو ملازمین کے آجروں کیلئے ضابطہ اخلاق متعارف کرادیا

کراچی (آن لائن)ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان (ای ایف پی)نے گھریلو ملازمین کے آجروں کیلئے ضابطہ اخلاق متعارف کرادیا ہے جس میں ایمپلائرز، ورکرز، فیڈریشن، سول سوسائٹی کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ شارق احمد نائب صدر ای ایف پی فیروز عالم، سابق صدر ای ایف پی مجید عزیز، کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او پاکستان آفس گیئر ٹونسٹل، آئی ایل او جینڈر اسپیشلسٹ آیا ماتسورا، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر رضی حیدر، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ محنت پنجاب را -B6 زاہد، سیکرٹری جنرل پاکستان ورکرز فیڈریشن وقار میمن اور سیکرٹری جنرل ای ایف پی سید نذر علی نے بھی خطاب کیا۔سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ شارق احمد نے کہا کہ ضابطہ اخلاق سے کام کے سازگار ماحول کو فروغ دینے اور گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں