بداخلاق شخص اچھا مسلمان نہیں بن سکتا، مولانا عمران عطاری

بداخلاق شخص اچھا مسلمان نہیں  بن سکتا، مولانا عمران عطاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری نے کہا کہ عبادت سے اپنا اور حسن اخلاق سے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

خوش اخلاق مسلمان اچھے اخلاق کی وجہ سے روزہ دار اور عبادت گزار شخص کا درجہ پالیتا ہے جبکہ بد اخلاق شخص چاہے جتنا بھی باصلاحیت ہووہ کبھی بھی مبلغ نہیں بن سکتا،نہ ہی اچھا مسلمان بن سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی کے ذمہ داران تا وارڈ نگران کے اجلاس سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ ہمارے آقا ؐ حسن اخلاق کے پیکر ہیں،آپؐ نے صحابہ کرام کی اخلاقی تربیت بھی فرمائی اور عمل کرکے بھی دکھایا، حسن اخلاق کا مضمون بہت وسیع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں