اسرائیلی مصنوعات پر سرکار سطح پر پابندی کامطالبہ

اسرائیلی مصنوعات پر سرکار سطح پر پابندی کامطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا ا مین انصاری نے فلسطین غزہ میں تاحال اسرائیلی وحشیانہ بمباری ، خونی جارحیت کو فی الفور رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ادویات وغذائی امدادی سامان لے جانے والے قافلوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی ڈرون حملے سفاکیت و درندگی کی بدترین مثال ہے ۔ امریکا و اسرائیل کے نام نہاد حقوق انسانی کے جعلی دعووں کی قلعی کھل کر انسانیت پر آشکارا ہوگئی ہے۔ موجودہ نئی برسراقتدار آنیوالی حکومت فلسطینیوں کی جان و مال ، عزت آبرو کے تحفظ کیلئے جرأت مندانہ اقدام کریں۔ اسرائیلی مصنوعات پر سرکار سطح پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں