مرکزی مسلم لیگ:روزگار پروگرام کیلئے درخواستوں کی اسکروٹنی

مرکزی مسلم لیگ:روزگار پروگرام کیلئے درخواستوں کی اسکروٹنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت روزگار سہولت پروگرام کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔مزید درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ روک دیاگیا۔

یکم مارچ کو روزگار سہولت پروگرام میں اہل قرار پانے والے حضرات کو بائیکس اور لوڈر رکشے دے دیے جائیں گے ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ روزگار سہولت پروگرام کیلئے ہمیں امیدسے بڑھ کر درخواستیں موصول ہوئیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان کا ہرطبقہ پریشانی کا شکار ہے ، ملک میں غربت کی بڑھتی شرح حکمرانوں کی وہ ناقص پالیسیاں ہیں،جن کے سبب معاشی بدحالی ملک و قوم کا مقدر بنی ہے ۔حکمرانوں نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ، جس کا خمیازہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔احمدندیم اعوان نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ اپنی مددآپ کے تحت عوام دوست منصوبے شروع کیے ۔ہم نے مہنگائی کے توڑ کیلیے عوامی سہولت بازار ،سستی سبزی بازار اور سستی روٹی تندور جیسے منصوبے شروع کیے ۔انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے روزگار سہولت پروگرام شروع کیا۔ روزگار سہولت پروگرام کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔یکم مارچ بروزجمعہ ایک پروقار تقریب میں روزگارسہولت پروگرام میں اہل قرار پانے والے خوش نصیوں کو بائیکس اور لوڈر رکشے دے دیے جائینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں