رہائشی عمار ت،گھر میں آتشزدگی سے خاتون سمیت دو افراد جھلس گئے

 رہائشی عمار ت،گھر میں آتشزدگی سے خاتون سمیت دو افراد جھلس گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمار ت اور گھر میں آتشزدگی کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جھلس گئے جبکہ ایک دکان اور موٹرسائیکل رکشہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق رامسوامی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہائشی عمارت میں اچانک آگ لگی گئی۔فائر فائٹر ز نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس اور فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ موٹر سائیکل رکشہ میں لگی جس نے عمارت کو لپیٹ میں لیا۔متاثرہ موٹر سائیکل رکشے میں پٹرول سے بھراڈرم موجود تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ پٹرول منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی تاہم رکشے کس کا ملکیت ہے اس کی معلومات لی جا رہی ہے ۔ نیوکراچی سیکٹر 11-G گھر میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی ، دفائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او ہمایوں اور فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ماچس جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی تھی ، جس کے نتیجے میں صائمہ نامی خاتون اوراسکا شوہر زخمی ہوگئے جنہیں سول برنس سینٹر منتقل کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں