پی آئی بی پلاٹ نمبر 14 میں صفائی،ملبہ اٹھانے کاکام شروع

پی آئی بی پلاٹ نمبر 14 میں صفائی،ملبہ اٹھانے کاکام شروع

کراچی(سٹی ڈیسک)جناح ٹاؤن کے چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر پی آئی بی کالونی کے علاقے پلاٹ نمبر 14 میں کونسلر ز محمد سیف الدین انصاری اور رندل پرویز کی نگرانی میں طویل عرصے بعد ملبہ اور کچرا اٹھانے کاکام شروع کردیاگیا۔

اس موقع پر ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے صفائی کے امور انجام دیے گئے ۔ علاقہ مکینوں اور معززین کی جانب سے ٹاؤن و یوسی چیئرمین کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچرے ،غلاظت ،ملبے کے ڈھیر علاقے میں گندگی ،تعفن گندگی میں اضافے کا باعث بنے ہوئے تھے جس سے بچوں، خواتین سمیت تمام رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، ہماری شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی کا کام شروع کرانے پر ہم ٹاؤن ویوسی چیئرمین کے نہایت شکر گزار ہیں۔دوسری جانب علاقے میں صفائی ستھرائی کے اقدام پر سماجی رہنماؤں راشد مہتاب سلفی،یونس کھتری،ذولفقار ودیگر نے ٹاؤن ویوسی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا اس کا تسلسل جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے تجویز دی کہ کتامار مہم بھی شروع کی جائے ،تاکہ مکینوں کو آوارہ کتوں سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں