آتشزدگی کے3واقعات،پک اپ تباہ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

آتشزدگی کے3واقعات،پک اپ تباہ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آتشردگی کے 3 واقعات رونماہوئے جس میں فیکٹری کا لاکھوں مالیت کا سامان اور سڑک پر چلتی ہوئی ہائی روف مکمل طورپرجل گئی جب کہ آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود اللہ والا ٹاؤن میں قائم پلاسٹک کے پائپ و دیگر سامان بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ اگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا پائپ، پلاسٹک دانہ اور دیگر سامان جل گیا۔ادھرابو الحسن اصفہانی روڈ سہراب گوٹھ کے قریب سڑک پر چلتی ہوئی ہائی روف میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔گاڑی میں لگنے والی آگ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھائی تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔علاوہ ازیں عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں موجود گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم ابتدائی طور پر فائر ٹینڈر کی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔تینوں واقعات میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب11 فروری کولیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال میں لگنے والی آگ میں جھلسنے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متوفی کاشف سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ٹیکنیشن تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں