واٹر بورڈ: 4ارب کا اسکریپ ٹھکانے لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ

واٹر بورڈ: 4ارب کا اسکریپ ٹھکانے لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)واٹر بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں قبضہ مافیا سی بی اے نے انتظامیہ کے چند افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے ادارے کا تقریباً چار 4 ارب مالیت کا اسکریپ خوردبرد کرنے کے لیے مالی بد عنوانی کی منظم حکمت عملی بنالی ہے اور اس سلسلے میں ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ انتقال کرجانے والے ملازمین کی بیواؤں اور یتیم بچوں کے نام پر کروڑوں روپیہ ہڑپ کرنے پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ اسکریپ کی آڑ میں ماضی میں غائب کردہ ہیوی مشینری کو بھی اسکریپ میں شمار کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ادارے کی آمدنی ڈیڑھ ارب سے زائد ہونے کے باوجود ریٹائر ملازمین کو واجبات FIFOرول کے تحت کیوں ادا نہیں کیے جارہے ہیں۔ ہم مقتدر حلقوں، حساس اور تحقیقاتی اداروں بالخصوص سندھ رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر فی الفور سخت ایکشن لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں