لیاری چاکیواڑہ روڈ پر خواجہ سراؤں کا احتجاج،بدترین ٹریفک جام

لیاری چاکیواڑہ روڈ پر خواجہ سراؤں کا احتجاج،بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری چاکیواڑہ روڈ پر خواجہ سراوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جس کے نتیجے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔

پولیس حکام کے مطابق لیاری چاکیواڑہ مولا مدد روڈ پر دکان دار کی خواجہ سرا سے تلخ کلامی ہوئی جس کے باعث احتجاج خواجہ سراہوں کی جانب سے کیا گیا۔احتجاج کے دوران ٹریفک کیلئے آمدورفت معطل رہی جس کے باعثشہریوںکو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل خواجہ سراؤںکو بات چیت سے منتشر کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں