سید صدر الدین شاہ بادشاہ ؒکا عرس ختم، لاکھوں زائرین شریک
سکھر(نمائندہ دنیا)صوفی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا۔ ملک بھر سے لاکھوں زائرین نے مزار پر حاضری دی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر اور روہڑی جڑواں شہروں کے درمیان بکھر کے جزیرے پر واقع صوفی بزرگ حضرت سید صدر الدین شاہ بادشاہ ؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات مکمل ہونے کے بعد عرس اختتام پذیر ہوگیا۔سندھ،پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے زائرین کی آمد ہوئی۔ مزار پر حا ضری کے موقع پر دعاؤں اورمناجات کاسلسلہ جاری رہا اور مزار کے احاطے میں قلندری دھمال بھی ڈالا گیا جب کہ زائرین کی بڑی تعداد کیلئے سکھر انتظا میہ کی جانب سے سیکیو رٹی کے سخت انتظا ما ت کئے اورصو مزار کی طرف آنے جا نے والے راستوں پر رکا وٹیں کھڑی کر کے ان کوعام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر سے سہیون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے عرس میں شر کت کے لیے جا نے والے زائرین وہاں جا نے سے قبل اس مزار پر بھی حاضری دینا ضروری سمجھتے ہیں اور حضرت لعل شہباز قلندر ؒکے عرس میں شرکت کے بعد بھی حضرت سید صدر الدین شاہ بادشاہ ؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments