ضلع وسطی میں تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر کر لیے گئے، ڈپٹی میئرکراچی

ضلع وسطی میں تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر کر لیے گئے، ڈپٹی میئرکراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے میونسپل کمشنر افضل زیدی کے ہمراہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں۔۔۔

 آئی آئی چندریگر روڈ، نہر خیام، محمود آباد نالہ، سندھ سیکریٹریٹ نالہ، ریلوے پھاٹک، گلاس ٹاور نالہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں کی پیش گوئی کے مد نظر تمام ٹاؤن چیئرمینوں سے ڈپٹی میئر نے رابطہ کیااور بارشوں کے پیش نظر مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے ،دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر نے کہا کہ ضلع وسطی میں تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر کر لیے گئے ہیں تاکہ برساتی پانی کا تیزی سے اخراج ہوسکے ،میونسپل سروسز کے ایم سی میں ایمرجنسی ڈیسک قائم کر دی گئی ہے جو اگلے تین روز تک 24 گھنٹے فعال رہے گی،تمام مشینری اور پمپس کو چوکنگ پوائنٹس اور دیگر اہم مقامات پر پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور ممکنہ بارشوں کے دوران سٹی وارڈن عوام کی مدد کے لئے سڑکوں پر رہیں گے، ٹاور، شاہین کمپلیکس، شارع فیصل ،تین تلوار، لیاقت آباد، ناظم آباد انڈرپاس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر سٹی وارڈن ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں