905 ریکروٹس باقاعدہ سندھ پولیس کا حصہ بن گئے

905 ریکروٹس باقاعدہ سندھ پولیس کا حصہ بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں ریکروٹس کورس کے 121 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔905 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوکر باقاعدہ سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں نے آئی جی سندھ کو خصوصی سلام پیش کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تربیت کے جملہ امور و مراحل کی کامیاب تکمیل پر آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، معاشرے میں پولیس کے کردار اور اسکی اہمیت کا اپنا ایک خاص مقام ہے ۔رفعت مختار راجہ کا کہنا تھا کہ تمام تھانہ جات، پولیس ٹریننگ سینٹر کی مرمت،تزئین و آرائش کے احکامات پر وزیر اعلیٰ سندھ کا مشکور و ممنون ہوں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ پولیس سندھ کی ہر ممکن مدد و تعاون کے ضمن میں بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔محکمہ پولیس سندھ کے لیے سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کے تعاون کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آئی جی سندھ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرنیوالوں کو داد تحسین پیش کیں۔آئی جی سندھ نے تربیت کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ کمانڈنٹ سعیدآباد ڈاکٹر سید محمد عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ سندھ پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے وابستہ اہلکاروں کو بھی تربیت فراہم کررہا ہے ۔دستیاب وسائل و سہولیات کا بہترین استعمال میری ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں