بارشوں کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،کمشنر

بارشوں کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں،کمشنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بارشوں کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 کمشنر کراچی نے شہریوں کو بارش میں گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے شہری بجلی کے تاروں اورکھمبوں سے دور رہیں انھوں نے موٹر سائیکل سوار وں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بارش میں احتیاط کریں موٹر سائیکل آہستہ چلائیں ہیلمٹ لازمی پہنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں