باندھی شوگر مل کے قریب دوگروہوں میں تصادم،4افراد زخمی

باندھی شوگر مل کے قریب دوگروہوں میں تصادم،4افراد زخمی

محراب پور،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا ) محراب پور پریس کلب کے جنرل سیکریٹری کے گھر پر حملے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

اطلاعات کے مطابق محراب پور تھانہ کی حدود نیو ٹاؤن کے علاقے چیمہ ٹاؤن میں بھٹی برادری کے افراد نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ محراب پور پریس کلب کے جنرل سیکر یٹری قمر منیر آرائیں کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس میں اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، تاہم گھر میں موجود ایک پالتو کتا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اہل محلہ کی آمد پر مسلح افراد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔اس کے علاوہ اکری تھانے کی حدود مہران ہائی وے کے محمد شاہ اسٹاپ پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے 9 سالہ محمد افضل ولد ہدایت بالادی کو کچل ڈالا۔ اکری پولیس کے مطابق متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ۔ باندھی شوگر مل کے قریب زمین کے تنازعے پرلڑائی شدت اختیار کرگئی۔اجن اور ڈاہری برادری کے گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاجس کے بعد بھاری پولیس نفری طلب اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں