بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ،شاداب رضا

 بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ذرا سی بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ، شہر بھر میں جگہ جگہ ذرا سی بارش سے سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کررہی ہیں۔۔

بارش باران رحمت ہے مگر متعلقہ اداروں کی نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کے لیے باعث زحمت بن جاتی ہے ، بارش ہوتے ہی سرکاری اداروں کے لوگ غائب ہو جاتے ہیں اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا جاتا ہے ، عوام اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کے کام کرتے نظر آتے ہیں، بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے کافی تباہی مچائی ہے ، حکومت فوری طور پر بلوچستان کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں