سالڈ ویسٹ بورڈکے ملازمین واجبات سے محروم

سالڈ ویسٹ بورڈکے  ملازمین واجبات سے محروم

کراچی (این این آئی) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکرٹری گل اسلام،رہنماؤں جاوید بلوچ،ملک اعجاز،الیاس سندھو نے کہا ہے۔۔

 کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں تعینات کالعدم بلدیہ جنوبی اور بلدیہ شرقی اور موجودہ چنیسر ٹاؤن،جناح ٹاؤن،صدر ٹاؤن اور لیاری ٹاؤن سے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین کے پنشنری واجبات کے دروازے پہلے ہی اکتوبر سے کے ایم سی فنانس انتظامیہ نے میئر کراچی کے حکم سے بند کردیئے ہیں۔اب چنیسر ٹاؤن کے 15 سے زائد،جناح ٹاؤن کے 8 سے زائد ،صدر ٹاؤن کے 10 سے زائد اور لیاری ٹاؤن کے 9 سے زائد ملازمین لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی سے محروم ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں