شہریوں کو ریلیف کیلئے عملہ متحرک رہے گا،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

شہریوں کو ریلیف کیلئے عملہ متحرک رہے گا،ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلا تعطل جاری ہے۔۔

اس سلسلے میں انتظامات کرتے ہوئے سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولے گئے اور نالوں سے کچرا نکالنے کا کام بھی انجام دیا گیا۔اس کے علاوہ عملہ رات بھر تعینات رہے گا اوربروقت سڑکیں کلیئرکی جائیں گی۔کچھ جگہوں پر جہاں نشیبی علاقے ہیں پانی نکالنے کا کام جاری ہے ۔اضلاع میں رین ایمرجنسی ریلیف کیمپ بھی لگا دئیے گئے ہیں جہاں عملہ موجود ہے ۔ دیگر تفصیلات میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں