پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ،زین شاہ

پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ،زین شاہ

کراچی (آن لائن)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر و مرکزی رہنما جی ڈی اے سید زین شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ۔۔

کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، سید زین شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرشدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کیساتھ سراسر ظلم اور بربریت ہے ، کرپٹ حکمرانوں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے اور ان کا سخت احتساب کرنے کے بجائے عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں