کورنگی ٹاؤن کے تحت جشن بہاراں تقریب کاآغاز،پھولوں کی نمائش

کورنگی ٹاؤن کے تحت جشن بہاراں تقریب کاآغاز،پھولوں کی نمائش

کراچی (آن لائن) کورنگی ٹاؤن کی جانب سے جشن بہاراں تقریب کا آغاز ، فیملی ماڈل پارک کورنگی نمبر3کے فیملی پارک میں پھولوں کی نمائش کا آغاز ،ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، چیئر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ۔۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق ، میونسپل کمشنر غلام فریدکے علاوہ یوسیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین کونسلرز اور کورنگی ٹاؤن کے افسران و ملازمین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نے کہاکہ کراچی کی ترقی سے پاکستان کا استحکام وابستہ ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں خدمت کی عظیم مثال قائم کی ہے ،عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے بلدیاتی نمائندوں نے پانی اور سیوریج کے مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے دستیاب محدود وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے عوام کو سہولتیں پہنچا نے کی کوشش کی، ہم عوام کی توقعات پر پورا اْترنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں