گھر کی چھت گرنے سے گیارہ سال کا لڑکا جاں بحق

گھر کی چھت گرنے سے گیارہ سال کا لڑکا جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی شاہ بیگ گوٹھ سیکٹر 10 میں گھر کی چھت گرنے سے گیارہ سال کا لڑکا جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔

حادثہ کے وقت گھر میں میلاد کی تقریب جاری تھی تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مکان کی چھت اچانک گرگئی ، پولیس کے مطابق گراونڈ پلس ون رہائشی مکان میں دینی تعلیم بھی دی جاتی تھی ، مکان کی پہلی منزل پر واقع چھت پریکاسٹ کی بنائی گئی تھی ، حادثہ کے وقت چھت پر میلاد کی محفل جاری تھی کہ اس دوران چھت پر وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گر گئی ، حادثے میں گیارہ سال کا رضا نامی لڑکا جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں