لیاری گینگ وارکاسرغنہ عزیربلوچ 35ویں مقدمے میں بھی بری

لیاری گینگ وارکاسرغنہ عزیربلوچ 35ویں مقدمے میں بھی بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناقص تفتیش کاشاخسانہ، لیاری گینگ وارکاسرغنہ عزیربلوچ 35ویں مقدمے میں بھی بری ہوگیا۔کراچی سینٹرل جیل میں قام انسداد دہشت گردی کورٹ نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔۔

۔عدالت نے عدم ثبوت پر عزیر بلوچ، زاکر ڈاڈا، غلام عرف غلامو اور سلام عرف ملا غفارکوبری کرتے ہوئے جیل حکام کوہدایت کی ہے کہ اگریہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں توانہیں رہاکردیاجائے ۔لیاری گینگ وارکایہ 35واں مقدمہ ہے جس میں پولیس اوراستغاثہ عزیر بلوچ کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہاہے ۔عدالت نے جیل حکام کو ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عزیر بلوچ اور دیگر ملزموں پر لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کے الزامات میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ ملزموں پرالزام تھاکہ انہوں نے اپریل2012 میں پولیس آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا۔مقدمے میں عزیر بلوچ ، ملا نثار اور زاکر عرف ڈاڈا جیل میں قیدہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں