میچز کیلئے سڑکوں کی بندش، ٹریفک اور آپریشنل پولیس میں ٹھن گئی

میچز کیلئے سڑکوں کی بندش، ٹریفک اور آپریشنل پولیس میں ٹھن گئی

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے موقع پر ملحقہ سڑک سر شاہ سلیمان روڈ بند کرنے پر کراچی ٹریفک پولیس اور آپریشنل پولیس میں ٹھن گئی ٹریفک پولیس نے پریس ریلیز جاری کی کہ پی ایس ایل میچز کے موقع پر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی تمام شاہراہیں کھلی رہیں گی ۔

 لیکن جیسے ہی پہلا میچ شروع ہوا ۔ آپریشنل پولیس نے سوک سینٹر اور ایکسپو سینٹر کے قریب حسن اسکوائر فلائی اوور سے ٹریفک کو سیکورٹی وجوہات کو جواز بنا کر بند کردیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔جواب میں جمعہ کو اپنے پریس ریلیز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا نے واضح کیا کہ سڑکوں کو ٹریفک پولیس نے بند نہیں کیا۔ حسن اسکوائر پر کنٹینر لگا کر سڑک کو بند کرنے کے معاملات پر ٹریفک پولیس کراچی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے پی ایس ایل کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کسی قسم کی سڑک کو مکمل طور پر بند کرنے کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں