پولیس مقابلے میں 2 ہلاک ڈاکوؤں کا ریکارڈ سامنے آگیا

پولیس مقابلے میں 2 ہلاک ڈاکوؤں کا ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری عید گاہ کے علاقے میں 21 فروری کو پولیس مقابلے میں 2 ہلاک ڈاکوؤں کا ریکارڈ سامنے آگیا ، ایس ایس پی سٹی امجد حیات کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت کامران اوررحمان کے نام سے ہوئی تھی۔۔

ملزمان تاجر سے ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے ، واردات سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئیں،ہلاک ملزمان نے میڈیسن مارکیٹ کے تاجر کا بینک سے پیچھا کیا تھا ،ملزمان میڈیسن مارکیٹ کوریڈور کے اندر داخل ہوئے ،اسلحہ کے زور پر تاجر سے 2 لاکھ چھینے ،سیکیورٹی گارڈ کے شور مچانے پرملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے لگے ،سٹی پولیس کنٹرول پر اطلاع ملتے ہی ملزمان کا پیچھا کرنے لگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں