مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی یقینی بنائی،واٹرکارپوریشن

مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی یقینی بنائی،واٹرکارپوریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں برسات سے قبل تمام سکشن مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری پہنچا کر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے بارش سے قبل شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور ڈیپ ایریا پر تمام سکشن مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگر مشینری پہنچائی اور برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا۔، ترجمان کا کہنا تھا کہ سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے شہر کا دورہ کرکے نکاسی آب کے کاموں کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ برسات کے پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں