اسرائیلی جارحیت کیخلاف وحدت مسلمین کایوم احتجاج

اسرائیلی جارحیت کیخلاف وحدت مسلمین کایوم احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔۔

 اس حوالے سے شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں خطباء نے تاریخ فلسطین اور صہیونی افواج کے وحشانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ عوام کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کیلئے دعا خصوصی دعائیں کی ۔بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے بھی کئے گئے۔ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر مرکزی احتجاج کیا گیا جس کی قیادت سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کی اس موقع پر علامہ صادق جعفری، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں