داخلی راستوں پرہفتے میں کیمرے نصب ہوں گے ،آئی جی

داخلی راستوں پرہفتے میں کیمرے نصب ہوں گے ،آئی جی

کراچی (آن لائن)آئی جی سندھ رفعت مختارراجا نے کہا ہے کہ کراچی کے داخلی راستوں بشمول ٹول پلازہ پرکیمروں کی تنصیب ایک ہفتے جبکہ دیگر راستوں پرجلد مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے رین ایمر جنسی اورامن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کو بتائی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ ورکس،ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،ویلفیئر، اسٹیبلشمنٹ،ٹی اینڈٹی،آرآرایف، آئی ٹی،ساؤتھ،اے آئی جیزشریک ہوئے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور زونل ڈی آئی جیز کراچی اور رینجز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام تھانوں کی مرمت اورنئے تھانوں کی تعمیر کے احکامات دیئے ہیں۔تمام ضلعی افسران مرمت اور نئے تھانوں کی تعمیر کا تخمینہ ایک ہفتے کے اندر جمع کروائیں۔وزیراعلی سندھ اسٹریٹ کرائم اور کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف کارروائی میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ہمیں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائی کرنی ہے ۔پولیس کو سندھ حکومت کی جانب سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور مدد ومعاونت فراہم کی جائے گی۔وزیراعلی سندھ نے صوبے کے داخلی اورخارجی راستوں پر کیمروں کی تنصیب کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں