قابض پیپلز پارٹی نالوں کی صفائی کی ذمہ دار ،حافظ نعیم

قابض پیپلز پارٹی نالوں کی صفائی کی ذمہ دار ،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیپلز پارٹی صوبے میں مسلسل چوتھی بار حکومت کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کی میئر شپ پر بھی قابض ہے لیکن صوبائی حکومت تاحال تمام اختیارات پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کر رہی۔۔

 اس لیے وہ ہی شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کی ذمہ دا ر ہے ، کلک پروجیکٹس میں اربوں کی کرپشن کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ساری سڑکیں گزشتہ بارش میں بہہ گئیں ، حالیہ بارش میں جماعت اسلامی نے تمام کارکنان اور الخدمت کے رضا کاروں کو اپنے 9ٹاؤنز میں بلا تفریق رنگ و نسل شہریوں کوریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس حوالے سے الخدمت اور جماعت اسلامی کے دفاتر کو رین ایمرجنسی مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،نائب امیر کراچی راجہ عارف سلطان،رکن سٹی کونسل قاضی صدر الدین،نائب صدرپبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد اور سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سوشل میڈیا کے انچارج سلمان شیخ بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم نے مزیدکہاکہ اس وقت ملک میں عجیب تماشہ جاری ہے ، جن امیدواروں کو لوگوں نے مسترد کردیا وہ حلف اٹھارہے ہیں دوسری طرف ویڈیو لیکس میں کامران ٹیسوری اور مصطفی کمال اعتراف جرم کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں