جاپان مضبوط تعلقات کیلئے نئی حکومت سے ملکر کام کا خواہاں

جاپان مضبوط تعلقات کیلئے نئی حکومت سے ملکر کام کا خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل ہٹوری مسارو نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی ایک بھرپور تاریخ ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے ۔

تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں،وہ مقامی ہوٹل میں شہنشاہ جاپان ناروہیٹو کی 64ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے ،تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں ،بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں جاپان کے طویل عرصے تک جاری رہنے والے تعاون پر روشنی ڈالی اور سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں تعلیمی سہولیات کی تزئین و آرائش اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی توسیع پر زور دیا، جو کمزور کمیونٹیز کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ،اس کے بعد ایک پرتعیش عشائیہ دیا گیا جس میں جاپانی اور پاکستانی کھانوں کا امتزاج پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کی علامت ہے ۔قونصل جنرل نے مزید کہا کہ جاپان نے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں