جامعہ کراچی میں ہربل ڈرگس ریسرچ لیب کا افتتاح

جامعہ کراچی میں ہربل ڈرگس ریسرچ لیب کا افتتاح

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے نالج ناگزیرہے ،تعلیم پر سرمایہ کاری کئے بغیر ہم نہ تو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔۔

 اور نہ ہی اپنے مسائل خود حل کرسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صرف بلڈنگ کافی نہیں بلکہ اساتذہ، لائبریری اور تحقیقی لیب ضروری ہے ۔ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں تعلیم شامل ہی نہیں ہے جس کے نتائج آپ سب کے سامنے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے نئے بلاک میں طب نبوی کے نام سے ہربل ڈرگس ریسرچ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جد ید تقاضوں سے ہم آہنگ ہربل ڈرگس اینڈ کاسمیسیوٹیکلزکی جدید مشینوں سے آراستہ ریسرچ لیب پانچ کروڑ کی لاگت سے تیارہوئی ہے ۔لیب کا افتتاح وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی اورچیئرمین نازو گروپ نسیم الدین مرزا نے کیا۔ اس موقع پر رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسرڈاکٹر فیاض وید نے کہا کہ اس لیب کو بنانے کا مقصد طلبہ کو قدرتی جڑی بوٹیوں سے اپنی کاسمیٹکس اشیاء بنانے اور تجربات وتحقیق کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی لیب قائم کی گئی ہے جس میں تحقیق کے طلبہ کے لیے جتنی بھی بنیادی مشینری ہمیں درکار ہے اس میں سے تقریبا 60 فیصد اس وقت اس لیب میں موجود ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں