وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ، بیشتر سیکریٹری غیر حاضر

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ، بیشتر سیکریٹری غیر حاضر

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سید مراد علی شاہ صبح ساڑھے نو بجے سندھ سیکریٹریٹ پہنچے ۔

وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام سیکریٹریز کی وقت پر حاضری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سیکریٹریز وقت پر دفتر پہنچیں گے تو تمام عملہ وقت پر آئے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے نیو سیکرٹریٹ کی دوسری منزل پر واقع سیکرٹری جی اے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس وقت سیکرٹری جی اے محمد علی کھوسو اپنے دفتر میں موجودنہیں تھے ۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری ورکس نواز سوہو بھی دفتر نہیں پہنچے تھے ۔چوتھی منزل پر سیکرٹری خوراک ناصرعباس سومرو بھی تب تک اپنے دفتر میں نہیں آئے تھے ۔سید مراد علی شاہ نے ایک ایک دفتر کی چیکنگ کی۔ ان کے دورے کے وقت سیکرٹری آئی اینڈ سی شہاب انصاری اپنے دفتر میں تھے ۔وزیر اعلی کے دورے کے وقت چھٹی منزل پر محکمہ صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر منصور رضوی بھی دفتر میں موجود نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں