تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،آباد

تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ،آباد

کراچی (پ ر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین آصف سم سم،سینئر وائس چیئرمین ابراہیم ایس حبیب،وائس چیئرمین زیشان صدیقی اور۔۔۔

 چیئرمین سدرن ریجن مصطفی شیخانی نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونا نہ صرف ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ عوام کی طرف سے ان پر کیے گئے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ عوام نے سید مراد علی شاہ کی پارٹی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور تعمیراتی شعبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے میں حسب روایت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔آصف سم سم نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تعمیراتی صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ تعمیراتی شعبے کے اندر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے حکومتی پالیسیوں میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔چیئرمین آباد نے کہا کہ صوبے کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں