تمباکو نوشی سے بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات

 تمباکو نوشی سے بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات

کراچی(این این آئی) ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات واقع ہوتی ہیں۔

یہ اموات نہ صرف افراد کو متاثر کرتی ہیں بلکہ خاندانوں، برادریوں اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بھی وسیع تر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک)کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت ملک میں 9 ملین بالغ افراد (15سال اور اس سے زیادہ)تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں، جو بالغ آبادی کا تقریبا 19.7 فی صد ہے ۔کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز(سی ٹی ایف کے )پاکستان کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہاکہ 30 فی صد ایف ای ڈی(فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی)کا اضافہ کیا جائے ، اس سے اخراجات کا 19.8 فی صد وصول کیا جا سکتا ہے جس سے صحت کے بوجھ اور ٹیکس محصولات کے درمیان فرق کم ہوگا۔یہ تجویز حکومت اور پاکستان کے عوام کے لیے صحت اور محصولات کے لحاظ سے ایک واضح جیت کی نمائندگی کرتی ہے ۔ تمباکو کی وبا کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں