ورلڈ بینک کا وفد کل سے واٹرکارپوریشن کادورہ کرے گا

ورلڈ بینک کا وفد کل سے واٹرکارپوریشن کادورہ کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ بینک کا اعلی اختیارتی وفد 4مارچ سے 8مارچ تک کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا انتہائی اہم دورہ کرے گا جس کی قیادت ورلڈ بینک کا گلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جاہ کررہا ہے۔۔۔

 جبکہ کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر حکام بھی ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے کراچی واٹر کارپوریشن میں اصلاحات کے لئے دیئے جانے والی کئی ملین ڈالرز کے سودی قرضوں سے ہونے والی پیش رفت کا اور واٹر بورڈ میں ہونے والی اصلاحات کا جائزہ لے گا کہ ثمرات عوام تک پہنچے یا نہیں ذرائع کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام ورلڈ بینک کے اعلی اختیارتی وفد کو مطمئن کرنے کے لئے مبینہ لیپاپوتی کررہے ہیں جبکہ زیادہ زور بیت الخلا کی صفائی پر دیا جارہا ہے تمام منیجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت شعبوں کی کارکردگی سے زیادہ جتنے بیت الخلا ہیں ان کی صفائی پر توجہ مرکوز رکھیں اگر کوئی بیت الخلا حسب معمول گندے پائے گئے یا غلاظت پائی گئی یا بیت الخلا کی بدبو دفتروں میں آئی تو متعلقہ حکام کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، واٹر بورڈ ملازمین نے سوال کیا ہے کہ کیا ہمارا حق نہیں ہے کہ ہم صاف ستھرے بیت الخلا استعمال کریں اگر ورلڈ بینک کے وفد کی آمد سے بیت الخلا صاف ہوجائیں گے تو ہمار دعا ہے ورلڈ بینک کے نمائندے روز واٹر بورڈ میں آئیں بلکہ ان کا نمائندہ مستقل طور پر یہیں بیٹھ جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں