آئی ایم ایف سے قرض ملک وقوم سے دشمنی،حسین محنتی

آئی ایم ایف سے قرض ملک وقوم سے دشمنی،حسین محنتی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہے ، یہ قرض لینے کا آسان طریقہ ضرور ہے مگر یہ عوام کی فلاح بہبود کے بجائے اشرافیہ کی عیاشیوں پر خرچ کیا جاتا ہے ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جن ممالک نے بھی ان سے قرضے لیے وہ سنبھلنے کی بجائے مزید مسائل کے دلدل میں دھنستے گئے ۔اس لیے مالیاتی اداروں سے قرضوں کی مذمت اور اسے مزید غلامی کے شکنجے میں جکڑنے کے مترادف ہے ۔جوخود جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت بنی ہو وہ عوام کے حقوق کی کیا حفاظت کرے گی۔ جماعت اسلامی ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظم صوبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کیا، اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک اور دیگر دعوتی وتنظیمی امور پر غور کیا گیا۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے آج ملک معاشی، سیاسی واخلاقی بحرانوں کا شکار ہے ،بجلی ،پٹرول اور روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا گیا ہے ،قرض حکمران ٹولہ اپنی عیاشیوں کیلئے لیتا ہے مگر خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں