کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا،نویدانور

کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا،نویدانور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نوید انور نے ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں پھولوں کا نمائش کا افتتاح کیا۔

ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے بحیثیت مہمان خصوصی پھولوں کی نمائش میں شرکت کی۔ اس موقع پرنوید انور نے کہا کہ ٹی ایم سی گلبرگ ٹاؤن و کراچی پریس کلب کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ماحولیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ ترقیات شہر بھر میں کے ڈی اے ٹاؤن شپس اوراسکیموں میں پودے و درخت لگانے کا عمل شروع کیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ تین ماہ کے مختصر عرصہ میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری اور ریٹائرڈ افسران و ملازمین کی پنشنز و دیگر واجبات کی ادائیگی کی مد میں حکومت سندھ سے 3 ارب روپے کی منظوری نمایاں اقدام ہے ، قوی امکانات ہیں کہ ان اقدامات کے باعث ادارہ کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔ رواں ماہ شہر بھر میں موجود کے ڈی اے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا جائے گا جس کے باعث ادارہ میں آمدنی کے ذرائع میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ۔ بعدازاں کراچی محکمہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور پریس کلب کے عہدیداران نے ڈی جی کے ڈی اے کے مثبت اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی۔ ڈی جی کے ہمراہ کے ڈی اے افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں