گھوٹکی :3روز قبل اغوا ہونیوالے چچا اور 2بھتیجے بازیاب

گھوٹکی :3روز قبل اغوا ہونیوالے  چچا اور 2بھتیجے بازیاب

گھوٹکی (نمائندہ دنیا) گھوٹکی میں 3 روز قبل اغوا ہونے والے جٹ برادری کے چچا بھتیجوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

 خالد حسین جٹ اور ان کے دو بھتیجوں عاقب جٹ اور عاطف جٹ کو تین روز قبل گیمڑو کے نواحی گاؤں منیر جٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جنہیں پولیس نے مقابلے کے بعد کچے کے علاقے سے بازیاب کرایا۔ پولیس نے رینجرز کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرایا۔ مقابلے کے بعد ڈاکو یرغمالیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں