میرپور ماتھیلو:سفاک شوہر نے بیوی قتل کر دی

میرپور ماتھیلو:سفاک شوہر نے بیوی قتل کر دی

میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا) سفاک شوہر نے بیوی کو پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاک ملزم محمد علی سومرو نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتولہ کی میت کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل اور کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ سفاک ملزم واقعہ کے بعد گھر سے فرار ہو گیا ۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں